22 فروری، 2018، 1:46 PM

نواز شریف اور مودی کی خفیہ ملاقات کا انکشاف

نواز شریف اور مودی کی خفیہ ملاقات کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے فوج سے بچنے کے لئے ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی سے خفیہ ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے فوج سے بچنے کے لئے ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی سے خفیہ ملاقات کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے بیرونی عناصر کی مدد لے رہے ہیں اور باہر بیٹھی لابی کو خوش کرنے کے لئے ختم نبوت( ص) کے قانون کو تبدیل کیا گیا، وفاقی وزیرِ قانون نے 2 مرتبہ اسمبلی میں کہا کہ ہم نے کوئی تبدیلی نہیں کی، اس حوالے سے راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اور جو غلطی 48 گھنٹے میں عوام کے سامنے آنی چاہئے تھی وہ اب تک سامنے نہیں آئی،  ختم نبوت سے متعلق حلف میں تبدیلی اس لیے منظر عام پر نہیں آسکی کیونکہ اس کی منصوبہ بندی انتہائی منظم انداز میں کی گئی۔ قوم حلف تبدیلی کی رپورٹ کے انتظار میں ہے اور اس غلطی کو کبھی نہیں بھولے گی۔

عمران خان کا کہنا  تھا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے بھی رپورٹ منظرِ عام پر نہیں لائی جارہی کیوں کہ اس میں بھی انکشاف ہوا تھا کہ نوازشریف فوج سے بچنے کے لئے نریندرامودی سے خفیہ ملاقات کرتے رہے ہیں اور بھارت پاک فوج کے حوالے سے کیا کہتا ہے۔

News ID 1878910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha